ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اردن بھی افغان باشندوں کی عارضی میزبانی کرے گا

اردن بھی افغان باشندوں کی عارضی میزبانی کرے گا

Tue, 24 Aug 2021 17:23:09    S.O. News Service

 دبئی،24/اگست(ایس او نیوز؍ایجنسی) اردن، کویت اور قطر نے بھی امریکہ جانے والے افغان شہریوں کی عارضی میزبانی کی منظوری دی ہے۔ 

اردن نے کہا ہے کہ امریکہ جانے والے 2500 افغان شہریوں کو ٹرانزٹ کے  طور پر آنے کی اجازت دی گئی ہے۔ 

سبق ویب سائٹ کے مطابق اردنی وزارت خارجہ کے ترجمان ضیعف اللہ الفایز نے بتایا کہ ’یہ فیصلہ خالص انسانی بنیادوں پر کیا گیا ہے‘۔

’افغانستان ان دنوں انسانی بحران کا شکار ہے۔ اس کے حل میں مدد کے طور پر افغانیوں کی عارضی میزبانی کی جائے گی‘۔ 

ترجمان نے کہا کہ’ امریکہ کے ساتھ اردن کے راستے  جانے والے افغان شہریوں کے سفر کا طریقہ کار طے پا گیا ہے‘۔

یاد رہے کہ قطر 8 ہزار، کویت 5 ہزار، متحدہ عرب امارات پانچ ہزار اور کینیڈا 20 ہزار افغانیوں کی عارضی میزبانی کی منظوری دے چکے ہیں۔


Share: